اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کے وزیر خارجہ کارل بیلڈٹ نے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے ساتھ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں جامع سمجھوتے کا امکان موجود ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز دو جولائی کو ویانا میں ہے اور مذاکرات کے دونوں فریق جامع معاہدے کے دائرے میں اپنی گفتگو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کے ترجمان مائکل مین نے آج صبح ہونے والے مذاکرات کے بعد ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیتھرین اشٹن نے مذاکرات کی نوعیت کے بارے تجاویز پیش کیں جنہیں مذکرات کے دونوں فریق نے منظور کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲